مہمند ایجنسی، مختلف واقعات میں طالب علم سمیت ایک خاتون شدید زخمی

پیر 30 نومبر 2015 21:57

مہمندایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) مہمند ایجنسی، مختلف واقعات میں طالب علم سمیت ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تحصیل صافی میں رات کی تاریکی میں نا معلوم افراد نے موبائل ٹاور کے چوکیدار کا کمرہ نذر آتش کر دیا، سیکورٹی فورسزاور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ٹاور کے قریب بارودی مواد ناکارہ بنا دیا اورعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کر کے5 افراد گرفتارکر لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی کے علاقہ آٹو خیل میں گورنمنٹ سکول کے کلاس1st کے طالب علم شایان ولد جمیل کو بارات میں شامل موٹر سائیکل نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ہے۔ جبکہ تحصیل یکہ غنڈ موصل کور نہ میں ہوائی گولی لگنے سے زوجہ حسین خان شدید زخمی ہو گئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء تحصیل صافی کے علاقہ گاگازئی میں نا معلوم افراد نے رات کی تاریکی میں موبائل ٹاور کے چوکیدار کا کمرہ نذر آتش کر دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خوشحال سکاؤٹ اور پولیٹیکل انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹاور کے قریب نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر کے 5 افراد کو گرفتار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :