آرمی پبلک سکول کے شہداء نے عظیم قربانی دے کرپوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا ،اﷲ کے فضل وکرم سے ہم نے دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا، پائیدار امن کے قیام اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی،پاک دھرتی پر دہشت گردوں کے ناپاک وجود کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا
گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب احمدخان کاکیڈٹ کالج ورسک کے میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب
پیر 30 نومبر 2015 22:09
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب احمدخان نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آرمی پبلک سکول کے شہداء نے عظیم قربانی دے کرپوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا اوراﷲ کے فضل وکرم سے ہم نے دہشت گردی پر قابو پالیا ہے اورپائیدار امن کے قیام اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ اس پاک دھرتی پر دہشت گردوں کے ناپاک وجود کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا اور ہماری سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں جس پرپوری قوم کو فخرہے اور پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خلاف پرعزم اور باہمت ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت محدود وسائل کے باوجود قبائلی علاقہ جات میں تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ اس خطے کی پسماندگی کو دورکیاجاسکے اور اس ضمن میں حکومت فاٹا میں تعلیم پر سالانہ 10 ارب روپے خرچ کررہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس خطے میں تعلیم کے معیار کوبہتر کیاجائے تاکہ قبائلی طلباء بھی ملکی ترقی میں اپنابہترکردار اداکرسکیں کیونکہ علم امن اور ترقی کیلئے بنیادی زینہ ہے اور بہترین تعلیم کے ذریعے ہی معاشرے ترقی ، خوشحالی اورامن کی راہ پرگامزن ہوتے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.