روسی صدر پیوٹن کا چاکلیٹ سے بنا اپنی نوعیت کا منفرد مجسمہ جلد ہی نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا

پیر 30 نومبر 2015 22:10

ماسکو( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) روسی آرٹسٹ نے چاکلیٹ کی مدد سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا 170سینٹی میٹر اونچا مجسمہ تیار کر ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میخائل نامی روسی فنکارنے اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حقیقت سے قریب ترین صدر پیوٹن کا 5.5فٹ اونچا مجسمہ تیار کیا ہے جو کہ مکمل طور پر چاکلیٹ سے بنایا گیا ہے۔کسی بھی ملک کے صدر کے اپنی نوعیت کے اس پہلے مجسمے کا وزن 70کلو گرام ہے اور اسے سینٹ پیٹرز برگ میں ہونیوالے پانچویں سالانہ چاکلیٹ میلے میں عوام کے سامنے نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اپنی نوعیت کا یہ منفرد مجسمہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنی جگہ بنا لے گا۔

متعلقہ عنوان :