خواجہ سعد رفیق کی حلقہ این اے125 کے 10 پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی انگوٹھوں کے ذریعے تصدیق کے حوالہ سے درخواست مسترد

پیر 30 نومبر 2015 22:14

لاہور۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے لاہور سے قومی اسمبلی حلقہ این اے125 کے دس پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کے لئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ سعد رفیق نے این اے125 کی انتخابی دھاندلی کی سماعت کرنے والے ٹربیونل کے روبرو دس پولنگ سٹیشن کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کے لئے درخواست دائر کر رکھی تھی جسے ٹربیونل نے مسترد کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جبکہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج بھی کر دیا گیا ہے جس پر عدالت عظمی نے حکم امتناعی جار ی کر رکھا ہے جس پر عدالت نے درخواست غیر موثر قرار دے کر مستر د کر دی۔

متعلقہ عنوان :