جمعیت علماء پاکستان نے غلط انتخابی نشان پرنٹ ہونے پر الیکشن کابائیکاٹ کردیا،دوبارہ پولنگ کا مطالبہ
پیر 30 نومبر 2015 22:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان نے غلط انتخابی نشان پرنٹ ہونے پر الیکشن کابائیکاٹ کرتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کردیا۔گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے جس میں الیکشن کمیشن کی کئی نااہلیاں سامنے آئی ۔یونین کونسل 40اسلام آباد کی وارڈنمبر4سے جمعیت علماء پاکستان کے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر ملک تنویر احمد اعوان کے خانے میں الیکشن کمیشن نے جے ۔
یو۔پی کے انتخابی نانشان چترالی ٹوپی کی بجائے کوئی اورپرنٹ کروا دیا جس پر جمعیت علماء پاکستان کے کارکنان نے پولنگ روکنے کے لیے بھر پور احتجاج کیالیکن نااہل اور جانبدار الیکشن کمیشن کو درخواست پہنچنے کے باوجود پولنگ کو نہ روکا گیا جس پر جمعیت علماء پاکستان کے ارکین نے مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد الیکشن کابائیکاٹ کر دیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر تنویر احمد اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کا جے ۔
یو۔پی کا غلط نشان پرنٹ کرنا مذہبی قوتوں کے خلاف سیکولر اور لبرل ازم کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے ،جے۔یو۔پی اسلام آباد کے کنوینئر علامہ رفاقت علی نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے خود دھاندلی کی راہ ہموار کی ہے ۔جے۔یو۔پی کے مرکزی رہنما حامد رضا بھٹی نے کہاکہ حکومت اپنی غنڈہ گردی سے الیکشن جیتنا چاہتی ہے ،الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ غیر جانبداری کا ثبوت دیتے ہوئے یونین کونسل 40کی وارڈ نمبر4میں دوبارہ پو لنگ کا اعلان کرے ،عوام کو چاہیے کہ وہ حق اور سچ کا ساتھ دیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.