اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کے سید ظفر علی شاہ کوآزاد امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیر 30 نومبر 2015 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ممبر شپ کے متوقع امیدوار سابق سینیٹر سید ظفر علی شاہ آزاد امیدوار کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے یونین کونسل نمبر 30کے وائس چیئرمین کے امیدوار عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ (ن) لیگ کے میر کے امیدوار ظفر علی شاہ کو ہمارے حمایت یافتہ امیدوار نے شکست فاش سے دوچار کر دیا ہے، ہم نے (ن)لیگ کے میر کے خواب دیکھنے والے امیدوار کوہرا کر ظفر علی شاہ کی سیاست کو دفن کر دیا ہے، تاہم ظفر علی شاہ نے میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا ہے کہ میں مکمل نتائج آنے پر ہی کوئی تبصرہ کر سکتا ہوں، ابھی بعض پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج موصول نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ میری سیاست زندہ ہے اور اسے کوئی دفن نہیں کر سکتا،ایک الیکشن کی بنیاد پر کسی کی زندگی یا موت کا فیصلہ نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ سید ظفر علی شاہ وفاقی دارالحکومت سے (ن) لیگ کے ٹکٹ پر 1992-93ء کے عام انتخابات میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ 2008ء کے انتخابات میں شکست کے بعد (ن) لیگ نے انہیں اسلام آباد سے رکن سینیٹ منتخب کرایا تھا