لیاقت بلوچ کاکراچی میں شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کے گھر جاکر ان کے والدین سے اظہار تعزیت

پیر 30 نومبر 2015 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کراچی میں شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کے گھر جاکر ان کے والدین سے اظہار تعزیت کیامریم مختار کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیاقت بلوچ نے شہید پائلٹ مریم مختار کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک پر اپنی جان نچھاور کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ وطن کے دفاع کیلئے خواتین اپنے بھائیوں سے کسی طرح پیچھے نہیں ہیں ۔لیاقت بلوچ نے غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :