نریندرمودی کی طرف سے معاملات آگے بڑھانے کی خواہش کااظہار کیاگیا ہم بھی یہی چاہتے ہیں،وزیراعظم محمد نوازشریف
ملاقات میں اچھے ماحول اوراچھے انداز میں گفتگوہوئی ، دونوں طرف سے ایسی خواہش کے باوجود معاملات آگے نہ بڑھیں تو مناسب نہیں ہوگا،افغان صدر اشرف غنی اوربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ سہ فریقی ملاقات میں بھی اچھی گفتگو ہوئی ، پاکستان اپنے سیاسی، داخلی اوربیرونی معاملات حل کرناچاہتاہے اس کیلئے سب ممالک کو بات چیت کادروازہ کھولناچاہیے، کوشش کرینگے کہ بات چیت کاسلسلہ آگے بڑھے اورآگے چلے،میڈیا سے گفتگو
پیر 30 نومبر 2015 23:08
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ بھارتی ہم منصب نریندرمودی سے اچھے ماحول اوراچھے انداز میں گفتگوہوئی بھارتی وزیراعظم کی طرف سے معاملات آگے بڑھانے کی خواہش کااظہار کیاگیا،ہم بھی یہی چاہتے ہیں دونوں طرف سے ایسی خواہش کے باوجود معاملات آگے نہ بڑھیں تو مناسب نہیں ہوگا،افغان صدر اشرف غنی اوربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ سہ فریقی ملاقات میں بھی اچھی گفتگو ہوئی ، پاکستان اپنے سیاسی، داخلی اوربیرونی معاملات حل کرناچاہتاہے اس کیلئے سب ممالک کو بات چیت کادروازہ کھولناچاہیے، کوشش کرینگے کہ بات چیت کاسلسلہ آگے بڑھے اورآگے چلے۔
پیرکوپیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان ترقی کرنا چاہتاہے اوروہ اپنے سیاسی ،داخلی اوربیرونی معاملات کو حل کر نے کاخواہاں ہے اس کیلئے سب ممالک کو بات چیت کادرواز ہ ہی کھولناچاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ آج میری بھارتی وزیراعظم اورافغانستان کے صدر سے بھی بات ہوئی اس موقع پرایک سہ فریقی ملاقات بھی ہوئی جس میں میرے ساتھ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون،افغان صدراشرف غنی شامل تھے ان سب ملاقاتوں میں اچھی گفتگو ہوئی اچھی باتیں ہوئیں اوراچھے جذبات کااظہار ہوا ہے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے اچھے جذبات رکھتے ہیں تو ان پر عمل بھی کرناچاہیے اب کوشش کرینگے کہ بات چیت کاسلسلہ آگے بڑھے اورآگے چلے۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات سے متعلق ایک سوال پرنوازشریف نے کہاکہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے اچھی گفتگو ہوئی اور یہ بات چیت اچھے انداز اوراچھے ماحول میں ہوئی ان کی طرف سے بھی اس بات کااظہاارکیاگیا ہے کہ ہمیں اپنے معاملات کو آگے بڑھاناچاہیے ہماری طرف سے بھی یہی خواہش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب دونوں طرف سے ایسی خواہش ہونے کے باوجود معاملات آگے نہ بڑھیں تو یہ مناسب نہیں۔ایک اورسوال پر نوازشریف نے کہاکہ ہماری آپس میں کیاگفتگو ہوئی اس بارے میں نہیں بتاناچاہتا انہوں نے کہاکہ مختصرملاقات میں نہ تو ساری باتیں ہوسکتی ہیں اورنہ ہی مجھے یہ حق پہنچتاہے کہ ہماری جو آپس میں بات ہوئی اسے دنیابھرمیں نشرکردوں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.