پاکستان پرامن اورشائستہ ہمسائیگی چاہتاہے ،نوازشریف

تھوڑی سی ملاقات میں ساری باتیں نہیں ہوسکتیں،مودی سمیت دیگرراہنماؤں سے اچھے اندازاوراچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ،مزیدتبصرہ نہیں چاہتا،میڈیاسے گفتگو

پیر 30 نومبر 2015 23:15

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان پرامن اورشائستہ ہمسائیگی چاہتاہے ،تھوڑی سی ملاقات میں ساری باتیں نہیں ہوسکتیں،مودی سمیت دیگرراہنماؤں سے اچھے اندازاوراچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ،مزیدتبصرہ نہیں چاہتا۔پیرس میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پرامن اورشائستہ ہمسائیگی چاہتاہے ،نریندرمودی سے اچھے ماحول میں گفتگوہوئی ،مزیدتبصرہ نہیں چاہتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں معاملات کواچھے اندازمیں آگے بڑھاناہے ،ساری باتیں تھوڑی سی ملاقات میں نہیں ہوسکتیں،ہم ترقی کرناچاہتے ہیں ،داخلی اورخارجی معاملات کوآگے بڑھاناچاہتے ہیں ،ہمیں اچھے جذبات کوہی عمل میں لاناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ معاملات کوبہتربنانے کیلئے اشرف غنی سے بات ہوئی ،افغان صدراوربرطانوی وزیراعظم کے ساتھ سہ فریقی بات چیت بھی ہوئی ،سب ملاقاتوں میں اچھی باتیں ہوئی ،سب ممالک کومسائل کے حل کیلئے مذاکرات کاراستہ اپناناچاہئے