شارجہ ٹی ٹوئنٹی، سپر اوور میں پاکستان کو شکست

muhammad ali محمد علی منگل 1 دسمبر 2015 00:50

شارجہ ٹی ٹوئنٹی، سپر اوور میں پاکستان کو شکست
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30 نومبر 2015 ء) پاکستان اور انگلیند کے مابین کھیلا گیا شارجہ ٹی ٹوئنٹی میچ سپر اوور میں انگلیند نے جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلا جارہا سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا تھا جس کے بعد میچ کے نیتجے کے فیصلے کیلئے سپر اوور کروایا گیا۔ سپر اوور میں پاکستان نے پہلے باری کرتے ہوئے صرف 3 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی 3 گیندیں کھیل کر ایک بھی رن نہ بنا سکے جبکہ عمر اکمل 2 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے۔ انگلینڈ نے 4 رنز کا مطلوبہ ہدف 5 گیندوں کھیل کر عبور کرلیا۔ اس جیت کیساتھ ہی انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

متعلقہ عنوان :