دسمبر شروع ہوتے ہی ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا

منگل 1 دسمبر 2015 11:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء)دسمبر شروع ہوتے ہی ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا، گرم کپڑے ، گرم مشروبات کا استعمال بڑھ گیا، بعض مقامات پر صبح اور رات کے وقت دْھند کا سلسلہ بھی جاری ہے۔آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک بالائی علاقوں میں موسم سرد رہیگا، دسمبر نے رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے،پہلے ہی دن ، بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد موسم مزید سر دہوگیا جبکہ میدانی علاقوں میں سردی بڑھتی جارہی ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر ، استور ، ہنزہ ، غذر میں پہاڑوں پر ہونے والی برفباری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں ،جس سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا بھی مشکل ہوگیا ہے، سوات ، کالام ، مری ، کاغان ، ناران میں بھی سردی روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ سردی کم کرنے کے لئے استعمال کی جانے والی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ، جن میں خشک میوہ جات ، چائے ، سوپ ، یخنی شامل ہیں۔

ادھر بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہے،چمن زیارت پشین ڑوب ہرنائی موسیٰ خیل سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم نہ صرف خشک ہے بلکہ سخت سرد بھی ہے اکثر علاقوں میں رات کے اوقات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا جاتا ہے۔اْدھر پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث شدید دْھند کی وجہ سے ،ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے ، جبکہ سندھ کے شہری علاقوں میں بھی ا?ہستہ ا?ہستہ سردی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔