کاروباری و صنعتکار برادری اقتصادی راہداری منصوبے کی جلد تکمیل کی خواہشمند ہے، قائم مقام چیئرمین پیاف

منگل 1 دسمبر 2015 11:57

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے قائم مقام چیئرمین تنویر احمد صوفی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ اقتصادی ترقی اور خطے کے ممالک کے رابطوں کے فروغ کیلئے انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی کاروباری و صنعتکار برادری اقتصادی راہداری کے منصوبے کی جلد تکمیل کی خواہشمند ہے کیونکہ اس سے نئی منڈیوں تک رسائی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی جس سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کے بغیر کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کیاجاسکتا۔ تنویر احمد صوفی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے ملک میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

متعلقہ عنوان :