نجکاری کمیشن کا شہریوں کوآگاہی فراہم کرنے کیلئے سوشل میڈیا سے استفادہ کا فیصلہ

منگل 1 دسمبر 2015 11:58

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء) نجکاری کمیشن میں نج کاری کے حوالے سے شفافیت میں مزید اضافہ اور لوگوں کو اطلاعات تک رسائی اور آگاہی فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی کیلئے سوشل میڈیا سے استفادہ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجکاری کمیشن کے بیان کے مطابق اس حوالے سے نجکاری کے عمل میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیاں نجکاری کمیشن کی ویب سائٹ، فیس بک، ٹویٹر اور لنکڈ ان سے استفادہ کرسکتی ہیں جہاں پر انہیں ملک میں نجکاری کے عمل کے حوالے سے معلومات تک آسان رسائی دستیاب ہوگی۔ نجکاری کمیشن سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :