بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج دو میچز کا فیصلہ ہوگا

منگل 1 دسمبر 2015 12:01

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج دو میچز کا فیصلہ ہوگا

چٹا گانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین دسمبر ۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں آج دو میچ کھیلے جائینگے ۔ پہلا میچ رنگپور رائیڈرز اور چٹاگانگ وکنگزکے مابین کھیلا جائے گا جب کہ دوسرے میچ میں باریسال بلز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

(جاری ہے)

دونوں میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹا گانگ میں کھیلے جائیں گے ۔ لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں رنگپور رائیڈرز ، چٹاگانگ وکنگز، ڈھاکہ ڈائنامائٹس ، کومیلاوکٹورینز ، سلہٹ سپر سٹارز اور باریسال بلز شامل ہیں ، ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے ۔ 10 دسمبر کو لیگ میچز کا مرحلہ ختم ہو گا۔ 12 دسمبر کو کوالیفائر ون اور ایلیمنیشن میچز کھیلے جائیں گے جب کہ کوالیفائر ٹو میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کو ہو گا ۔