ن لیگی رہنما اصغر علی عرف بھولا گجر قتل کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے پراسیکیوشن کے حوالے کر دی گئی، کل عدالت میں پیش کی جائیگی
منگل 1 دسمبر 2015 12:21
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کے سابق چیئرمین مسلم لیگ ن کے رہنما اصغر علی عرف بھولا گجر کے قتل کی تفتیش کی ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے پراسیکیوشن کے حوالے کر دی گئی‘ پراسیکیوشن 2 دسمبر بروز بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر کے رو برو رپورٹ پیش ہوگی۔
رپورٹ کی روشنی میں عدالت آئندہ کا لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ رپورٹ میں پولیس حکام نے اپنے آپ کو بچاتے ہوئے قتل کے مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاریکیلئے اصل حقائق تک پہنچنا نا ممکن بنا دیاہے۔ آن لائن کے مطابق ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد عرفان اللہ خان جو پانچ صفحات پر اس قتل کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے اس میں بہت سے سقم پائے جا رہے ہیں کیونکہ تفتیشی افسر ایس ایس پی آپریشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے دو موبائل فون اور اس کے ٹیکنیکل ڈیٹا کا ریکارڈ انہیں میسر نہیں ہوا چنانچہ اسے حاصل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو دو بار 14 نومبر اور 26 نومبر کو لیٹر یا خط لکھے تھے کہ انہیں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے زیر استعمال دونوں موبائیل فون کا ٹیکنیکل ڈیٹا فراہم کیا جائے لیکن تاہم انہیں فراہم نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.