بیلجیئم کی یورپی سطح پر خفیہ ادارہ تشکیل دینے کی تجویز

منگل 1 دسمبر 2015 12:30

برسلز ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) بیلجیئم نے یورپی سطح پر خفیہ ادارہ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے۔بیلجیئم کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم چارلس میشل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی سی آئی اے کی طرز پر یورپ کی بھی ایک خفیہ ایجنسی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ تجویز پیرس میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کے تناظر میں دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مختلف خفیہ ادارے ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا باقاعدگی سے تبادلہ کریں تو دہشت گردی کے حملوں کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے تاہم جرمن وزیر داخلہ نے کہا کہ یورپی انٹیلیجنس ایجنسی کے حوالے سے توانائی ضائع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔