بغداد،خود کش حملے میں4 فوجی اہلکاروں سمیت9 افراد ہلاک

منگل 1 دسمبر 2015 12:31

بغداد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) عراقی دارالحکومت بغداد میں خود کش حملے کے نتیجے میں4 فوجی اہلکاروں سمیت9 افراد ہلاک اور21 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ شمالی بغداد میں ہونے والے اس حملے کا نشانہ شیعہ زائرین تھے۔ دہشت گردوں نے ایک چوکی کو نشانہ بنایا جو وہاں سے گزرنے والے چہلم کے جلوس کی حفاظت کے لیے بنائی گئی تھی۔دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکاروں سمیت9 افراد ہلاک اور21 زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :