اسرائیلی عدالت نے دو نو عمر یہودیوں کو فلسطینی لڑکے کے قتل کا مرتکب قرار دیدیا

منگل 1 دسمبر 2015 12:31

مقبوضہ بیت المقدس ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) ایک اسرائیلی عدالت نے دو نو عمر یہودیوں کو ایک فلسطینی لڑکے کے قتل کا مرتکب قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی ریڈیو نے کہا ہے کہ فلسطینی لڑکے کے قتل میں 3 افراد پر الزام تھا جن میں سے ایک کا ابھی ذہنی معائنہ کرانا ہے۔تاہم دیگر دو مجرموں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حماس جنگجووٴں سے بدلہ لینا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ قتل کا یہ واقعہ 2014ء میں مقبوضہ بیت المقدس میں پیش آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :