امریکا اور چین کا گرین ہاوٴس گیسز کے اخراج پر قابو پانے کے لئے نئے عزم کا اظہار
منگل 1 دسمبر 2015 12:31
پیرس۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) امریکا اور چین نے گرین ہاوٴس گیسز کے اخراج پر قابو پانے کے لئے پیرس میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے موقع پر ایک نئے عزم کا اظہار کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر براک اوباما اور چین کے صدرشی جن پنگ کے درمیان کانفرنس کے پہلے دن الگ ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماوٴں نے داعش کے خلاف جنگ، دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کی سلامتی، جنوبی چین میں بحری تنازعات کے پرامن حل سمیت کئی عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد میں جاری ہونے والے ایک مشترکہ اعلامیے میں دونوں رہنماوٴں نے آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے گزشتہ برس کئے گئے وعدے پر عملدرآمد کیعزم کی تجدید کی اور کہا کہ یہ کانفرنس روایتی موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کا بہترین موقع ہے۔(جاری ہے)
صدر اوباما نے کہا ہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں اور کاربن پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی حثیت سے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ آلودگی کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کریں۔دونوں رہنماوٴں کے درمیان بات چیت کے بعد وائٹ ہاوٴس نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر اوباما نے ملاقات میں چین اور امریکا کے درمیان ستمبر میں حقوق دانش کی چوری کرنے والوں کی کسی صورت حمایت نہ کرنے اور علاقائی مسائل کو باہمی بات چیت سے حل کرنے عزم ظاہر کیا ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.