عراقی فوج کی شہریوں کو الرمادی شہر سے نکل جانے کی ہدایت

منگل 1 دسمبر 2015 12:34

بغداد ۔ یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) عراق کی فوجی کمان نے مغربی صوبے الانبار کے دارالحکومت الرمادی میں مقیم شہریوں کو وہاں سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

الرمادی پر داعش نے مئی سے قبضہ کررکھا ہے اور عراقی سکیورٹی فورسز اس شہر کا کنٹرول واپس لینے کے لیے ایک بڑی کارروائی کی تیاری کررہی ہیں عراقی فوج کے سرکاری ٹیلی ویڑن چینل عراقی ٹی وی سے نشر کردہ بیان میں الرمادی کے جنوبی علاقے حمیرہ میں مقیم خاندانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ وہاں سے نکل جائیں۔

البتہ مزید کوئی ہدایت یا تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔داعش کے جنگجووٴں نے اس سال مئی میں عراقی فوج کو شکست دینے کے بغداد سے ایک سو پندرہ کلومیٹر مغرب میں واقع الرمادی پر قبضہ کیا تھا۔تب وہاں عراقی فوجی اپنی چوکیوں کو چھوڑ کر راہ فرار اختیار کر گئے تھے۔عراقی فورسز نے حالیہ مہینوں کے دوران الرمادی کے شمال اور مغرب میں واقع بعض علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہاں سے داعش کے جنگجووٴں کو پسپا کردیا

متعلقہ عنوان :