بھارتی سرحد بند ہونے سے نیپال میں خوراک اور ادویات کی شدیدقلت

منگل 1 دسمبر 2015 12:46

نیویارک ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) )بھارتی سرحد بند ہونے کے سبب نیپال میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ، یونیسیف کے مطابق ویکسینز اور جان بچانے والی ادویات کی قلت سے بچوں کو شدید خطرہ لاحق ہے- اقوام متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ نیپال میں موسم سرما کے آتے ہی ایندھن، خوراک، ادویات اور ویکسینز کی قلت سے 30 لاکھ سے زائد کم عمر بچوں کو ہلاکت یا بیماریوں کا خطرہ لاحق ہے۔

(جاری ہے)

نیپال کے جنوبی علاقے میں دو مہینوں سے بھارت سے نیپال جانے والی سرحد بند ہے ، نیپال کی مہیسی اقلیت کا کہنا ہے کہ نئے آئین میں ان کو حقوق نہیں دیے گئے ہیں جس وجہ سے انہوں نے نیپال اور بھارت کی سرحد کو دو ماہ سے بند کیا ہوا ہے ۔نیپال میں 60 فیصد ادویات کے علاوہ تیل ، خوراک اور دیگر اشیا بھی بھارت ہی سے نیپال آتی ہیں ۔ سرحد بند ہونے کے سبب خوراک اور ادویات کی کمی ہو گئی ہے جبکہ یونیسیف کے مطابق ویکسینز اور جان بچانے والی ادویات کی قلت سے بچوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

متعلقہ عنوان :