عمرہ سیزن کے لیے 75زبانوں کے تراجم پر مشتمل قرآن پاک کے 10 لاکھ نسخوں تیاری
منگل 1 دسمبر 2015 12:50
ریاض ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء))سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے عمرہ سیزن کے دوران بیت اللہ کی زیارت کے لیے آنے والے دنیا بھر کے مسلمان زائرین کی سہولت کے لیے 75 زبانوں کے تراجم پر مشتمل قرآن کے 10 لاکھ نئے نسخوں کی تیاری کا عمل شروع کیا ہے۔سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق 1437ھ کے عمرہ سیزن کے موقع پر مسجد حرام کے شعبہ طباعت اشاعت قرآن کریم کی جانب سے قرآن پاک کے ایک ملین نسخے تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سادہ قرآن پاک کے ساتھ ساتھ حکومت 75 عالمی زبانوں میں قرآن پاک کے مستند تراجم بھی شائع کر رہی ہے۔شعبہ طباعت قرآن کے ڈائریکٹر محمد السلانی نے میڈیا کو بتایا کہ زائرین اور متعتمرین کے لیے ایک ملین نئے قرآنی نسخے طبع کیے جا رہے ہیں جنہیں جلد ہی مسجد حرام کی الماریوں کی زینت بنا دیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ قرآن پاک کے نسخوں کی طباعت و اشاعت کی ذمہ داری شاہ فہد پرنٹنگ سوسائٹی کے ذمہ ہے۔
قران پاک کے ایک ملین نسخوں کی تیاری کے ساتھ ساتھ تلاوت کے وقت قرآن پاک رکھنے کے لے لکڑی کے 733،کاپر کے 2200 اور ایلومینیم کے 850چھوٹے بنچ بھی تیار کروائے جا رہے ہیں۔دنیا بھر آئے مختلف زبانیں بولنے والے معتمرین کی سہولت کے لیے قرآن کریم کے 75 زبانوں میں تراجم بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔ اس شعبے میں 24 گھنٹے 79 ماہرین مسلسل کام کر رہے ہیں۔عمرہ کے اسلامی طریقہ کار پر مشتمل رہ نما کتابچے کی بھی لاکھوں کاپیاں تیار کی جا رہی ہیں۔ پروگرام کے مطابق عمرہ گائیڈ بک کی 17 لاکھ 50 ہزار کاپیاں تیار کی جائیں گی۔ عمرہ گائیڈ بک میں مناسک عمرہ کے طریقے، عبادات کے اوقات اور طریقہ کار عربی، اورد، انڈونیشین ترکی، فرانسیسی، بنگالی اور انگریزی میں بتائے گئے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے مودی کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج پرگوگل کے 20 ملازمین فارغ
-
غزہ میں اجتماعی قبریں اسرائیل کا سنگین جنگی جرم،لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں،اقوام متحدہ
-
مزید چار ایرانی افراد و اداروں پر امریکی پابندیاں عائد
-
روس کے نائب وزیردفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
-
نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.