الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے کسان ریلیف پیکج سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جاے گا

منگل 1 دسمبر 2015 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف کے کسان ریلیف پیکج سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل بدھ کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کے کسان ریلیف پیکج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن کو سیکرٹری خزانہ کا تحریری جواب موصول ہوگیا۔ کسان ریلیف پیکج سے متعلق ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو کل بدھ کو سنایا جائے گا۔