ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ ؛ الیکٹرونکس مصنوعات 20 فیصد مہنگی ہو جائیں گی

منگل 1 دسمبر 2015 13:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) حکومت کی جانب سے ٹیکس اہداف حاصل کرنے کیلئے الیکٹرونکس مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے سے الیکٹرونکس مصنوعات 20 فیصد مہنگی ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

الیکٹرونک مارکیٹ حکا م کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے سے تمام الیکٹرنکس اشیاء 2 سے 5 ہزار روپے تک مہنگی ہو جائے گی جس کے بعد عوام کے لئے الیکٹرونکس مصنوعات کا حصول مشکل ہو جائے گا اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

حکومت کے لئے ٹیکس اہداف کا حصول چیلنج بنتا جا رہا ہے اس مقصد کے لئے حکومت نے ریگولیٹر ڈیوٹی بڑھانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد موبائل فون، فریج، ٹیلی وڑن، مائیکرو ویو اون اور تمام الیکٹرونکس مصنوعات 20 فیصد تک مہنگی ہو جائیں گی۔