چین جنوبی افریقہ میں کوئلے کی صنعت میں 114 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

منگل 1 دسمبر 2015 13:10

بیجنگ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) چین جنوبی افریقہ میں کوئلے کی صنعت میں 114 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی کان کنی کے شعبے سے وابستہ معروف کمپنی زونگ شینگ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی جنوبی افریقہ کی کوئلے کی صنعت میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس ضمن میں کمپنی 114 ملین امریکی ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ وہ کوئلے کی صنعت میں بھاری سرمایہ کاری کرے گی اور سٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کرے گی۔

متعلقہ عنوان :