برکینافاسو،سابق وزیراعظم مارک کرسٹین کابوری 53.5 فیصد ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب

منگل 1 دسمبر 2015 13:10

اواگا ڈوگو۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) برکینافاسو کے سابق وزیراعظم اور پیپلز موومنٹ پراگرس کے صدارتی امیدوار مارک کرسٹین کابوری نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اواگا ڈوگو سے برکینا فاسو کے صدارتی حکام کا کہنا ہے کہ مارک کابوری نے صدارتی انتخابات میں 53.5 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار نے 21.6 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں ۔ کامیابی حاصل کرنے کے بعد مارک کابوری نے اپنے پارٹی ورکرز اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کی ترقی کے لئے تمام اتحادیون کے ساتھ ملکر کام کریں گے اور اپنے شہریوں کو بہتر مستقبل فراہم کریں گے۔(fdk/jav/hab 1139:15)

متعلقہ عنوان :