برکس ممالک میں شامل میڈیا ہاؤسز کے سربراہان کا پہلا اجلاس بیجنگ میں شروع ہوگیا

منگل 1 دسمبر 2015 13:10

بیجنگ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) چین کے زیر انتظام برکس ممالک میں شامل میڈیا ہاؤسز کے سربراہان کا پہلا اجلاس بیجنگ میں شروع ہوگیا ہے برکس میڈیا کانفرنس کے میزبانی چین اور برازیل کررہے ہیں اور اس کانفرنس میں روس ، ہندوستان سمیت جنوبی افریقہ کے میڈیا مالکان شرکت کررہے ہیں اجلاس کے موقع پر چین کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ہوکی باؤ کا کہنا تھا کہ برکس ممالک کی زیر صدارت میڈیا کانفرنس میں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کرکے ہی ہم دہشت گردی کو شکست دے سکتے ہیں اور غربت کو کم کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت دہشت گردی ، غربت اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے واضح رہے کہ پہلی برکس میڈیا کانفرنس میں برکس ممالک کے میڈیا سے وابستہ 25 سے زائد سربراہان شرکت کریں گے۔