بہبودآبادی پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ڈی سی او

منگل 1 دسمبر 2015 13:11

بھکر۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء)محکمہ بہبود آبادی کی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی او سلیم یوسف کے زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی سی او سلیم یوسف نے اس امر کی تاکید کی کہ حکومت کے بہبودآبادی پروگرام پر حسب منشا عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بہبودآبادی پروگرام کے بارے میں بھرپور آگاہی عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور محکمہ کے ضلعی و تحصیل افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں گراس روٹ لیول پر سیمینار ،مذاکرے اور دیگر معلوماتی سیشن منعقد کیے جائیں ۔ڈی سی او نے فلاحی مراکز کے مانیٹرنگ وزٹس کے سلسلہ میں ضلعی و تحصیل افسران کو کہا کہ اس ضمن میں فلاحی مراکز کی فعال کارکردگی یقینی بنائی جائے۔