نئی دہلی : بھارتی اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر بھی بالی وڈ سٹار عامر خان کی حمایت میں بول پڑے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 13:12

نئی دہلی : بھارتی اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر بھی بالی وڈ سٹار عامر خان ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء) : بھارتی اسکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر بھی بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی حمایت میں بول پڑے .، بھارتی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے عامر خان کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا. جاوید اختر کا کہنا تھا کہ ہمیں مذہب سے نکل کر قومیت کی بات کرنی چاہئیے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم یہ کہیں کہ معاشرے میں عدم برداشت بہت بڑھ گئی ہے تو یہ غلط ہے اور اگر یہ کہیں کہ معاشرے میں بہت برداشت باقی ہے تو یہ بھی غلط ہے ۔

(جاری ہے)

جاوید اختر نے کہا کہ اگر عامر خان نے بات برائے بات کسی بات کا جواب بھی دیا ہے تو معاشرے کے کچھ عناصر اس کو ثابت کر کے دکھا رہے کہ معاشرے میں عدم برداشت بڑھ گئی ہے ۔ واضح رہے کہ انتہا پسندی کے خلاف آواز اُٹھانے پر انتہا پسند ہندوؤں نے عامر خان کوسخت تنقید کا نشانہ بنا رکھا ہے.