سعودی حکومت القاعدہ کے قیدیوں کو ہلاک کرنے سے گریز کرے،ورنہ آلِ سعود سے انتقام لیا جائے گا، القاعدہ کی دھمکی

منگل 1 دسمبر 2015 13:16

سعودی حکومت القاعدہ کے قیدیوں کو ہلاک کرنے سے گریز کرے،ورنہ آلِ سعود ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) جزیرہ نما عرب میں سرگرم القاعدہ نے سعودی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اْس کے کارکنوں کو موت کی سزا دینے سے گریز کرے، اگر ایسا کیا گیا تو آلِ سعود سے انتقام لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق القاعدہ کے حامی گروہ نے سعودی عرب کو دھمکی دی ہے کہ اگر اْس کے کارکنوں کو سزا دی گئی تو آلِ سعود سے انتقام لیا جائے گا۔ بعض سعودی حکومتی ذرائع کے مطابق اگلے ایام میں سعودی حکومت موت کی سزا کے منتظر کئی قیدیوں کی سزا پر عمل کرنے والی ہے۔ ان میں القاعدہ کے کئی سرگرم کارکن بھی شامل ہیں جن کو سعودی عدالتوں سے موت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ مقید عسکریت پسند کئی دہشت گردانہ واقعات میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :