تاج محل کے مندر ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے،بھارتی حکومت کا عدالت کے سامنے بیان
منگل 1 دسمبر 2015 13:18
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) بھارتی حکومت نے عدالت کو بتایا ہے کہ اسے اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ آگرہ میں واقع تاج محل ماضی میں ہندووٴں کا کوئی مندر تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بات وزیر ثقافت مہیش شرما نے ایوان زیریں میں بتائی۔انھوں نے بتایا کہ آگرہ میں چند وکلا کی جانب سے دائر ایک مقدمے کے سلسلے میں تحریری طور پر یہ جواب دیا گیا ہے۔
اس مقدمے کہا گیا تھا کہ تاج محل کو ہندو مندر قرار دیا جائے اور ہندووٴں کو وہاں پوجا کی اجازت دی جائے کیونکہ یہ شیو مندر ہے اور مسلمانوں کو وہاں عبادت سے باز رکھا جائے۔وزیر ثقافت نے بتایا کہ انھیں یہ علم ہے تاج محل کے سلسلے میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے لیکن اس کا ہندووٴں سے تعلق ہونے کے بارے میں کوئی شواہد نہیں ہیں۔(جاری ہے)
اس سے قبل بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ نے بھی اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا کہ آگرہ میں موجود 17 ویں صدی کے مغل فن تعمیر کے اس نمونے کا ہندووٴں سے کوئی تعلق ہے۔
مہیش شرما نے یہ بھی کہا کہ اس تنازعے کی وجہ سے حکومت کو ابھی تک تاج محل کی سیاحت کے سلسلے میں کوئی منفی اثر نظر نہیں آیا ہے۔خیال رہے کہ ایک متنازع ہندو مورخ نے کچھ عرصہ پہلے یہ بحث شروع کی تھی اور اترپردیش میں بی جے پی کے صدر اسے آگے بڑھا رہے تھے۔ن کا کہنا ہے کہ فن تعمیر کا یہ نمونہ دراصل ایک قدیم مندر کا حصہ ہے جو ہندو راجہ جے سنگھ نے بنوایا تھا۔حکومتی اعلان کے بعد بھارت میں ٹوئٹر پر تاج محل مستقل ٹرینڈ کر رہا ہے اور ملے جلے رد عمل سامنے آ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.