بحرِ قطبِ جنوبی کے علاقے میں وہیل مچھلیوں کے شکار کے جاپانی بحری جہاز روانہ

منگل 1 دسمبر 2015 13:19

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء )بحرِ قطبِ جنوبی کے علاقے میں وہیل مچھلیوں کے شکار کے لیے جاپانی بحری جہازوں کا دستہ روانہ ہو گیا ، جاپان نے ناپید ہوتی وہیل مچھلیوں کا شکار شروع کرنے کا اعلان گزشتہ ہفتے کے دوران کیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی بندرگاہ شیمونوسیکِی سے دو بحری جہازوں پر مشتمل دستہ روانہ ہوا ہے اور شکار شدہ وہیل مچھلی کے گوشت کو محفوظ کرنے والا بحری جہاز ایک دوسری بندرگاہ سے روانہ ہو کر اِس دستے میں شامل ہو گا۔

اِسی دستے کا پہلا بحری جہاز کل پیر کے روز بحر قطبِ جنوبی کے لیے روانہ کر دیا گیا تھا۔ عالمی سطح پر وہیل مچھلی کے شکار پر پابندی ہے لیکن جاپان اِس کے شکار پر اصرار کرتا ہے کیونکہ جاپانی اشرافیہ کو وہیل مچھلی کا گوشت مرغوب ہے۔