سیکرٹری آرٹی اے سرگودھا کی پراسرار خاموشی‘ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار جاری

منگل 1 دسمبر 2015 13:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) سیکرٹری آر ٹی اے سرگودھا کی پر اسرار خاموشی کے باعث ٹرانسپورٹر حضرات نے لو ٹ مار کا بازار گرم کردیا ہے لاری اڈوں سمیت کسی بھی مسافر گاڑی میں کرائے نامے آویزاں نہیں ہیں جس کی وجہ سے کنڈیکٹر حضرات من مانے کرائے وصول کرتے ہیں کرائے وصول کرنے کے بعد مسافروں کو ٹکٹ بھی فراہم نہیں کی جاتی سرگودھا سے شاہپور کا کرایہ 30 روپے ہے جبکہ ٹرانسپورٹر 40 روپے وصول کرتے ہیں اسی طرح خوشاب کا کرایہ 45 روپے ہے‘ جبکہ ٹرانسپورٹر 50 سے 60 روپے وصول کرتے ہیں ٹکٹ مانگنے کی صورت میں مسافروں سے بد تمیزی کی جاتی ہے اس کیساتھ ساتھ اوور لوڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے سیکرٹری آر ٹی اے کی کارکردگی آج تک عوام کے سامنے نہیں آئی اسی طرح بھلوال‘ بھیرہ‘ شاہپور‘ سلانوالی‘ فاروقہ‘ بھاگٹانوالہ‘ کوٹمومن‘ معظم آباد سمیت دیگر شہروں کو جانیوالی گاڑیوں کے مسافروں کو ٹرانسپورٹر دونوں ہاتھ سے لوٹ رہے ہیں شہریوں نے کمشنر سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ وہ کم از کم سیکرٹری آر ٹی اے کو بلوا کر ان سے یہ پوچھ لیں کہ کس شہر کا کرایہ کتنا ہے؟ شاید سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خود پتہ نہ ہو کہ کتنا کرایہ ہے اور کتنا وصول کیا جارہا ہے ۔