محکمہ سوئی گیس‘ واپڈا نے دفاتر میں بلوں کی آسان ادائیگی کیلئے اے ٹی ایم مشینز نصب کرنے کے اقدامات شروع کردیئے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 13:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) عوام کی سہولت کیلئے محکمہ سوئی گیس اور واپڈا نے بجلی اور گیس کے بلوں کی آسان طریقہ سے ادائیگی کیلئے اپنے اپنے دفاتر میں پی ٹی سی ایل کی طرز پر اے ٹی ایم مشینز نصب کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس اقدام سے شہریوں کو بلوں کی اقساط کروانے کی ضرورت نہیں رہے گی لوگ اپنی مرضی سے موجودہ بل میں سے آسانی کیساتھ پورے ماہ کے اندر بل ادا کرسکیں گے اکثر دیکھا گیا ہے کہ بل زیادہ آ جانے کے باعث لوگ بل جمع کرانے سے قاصر رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے کنکشن منقطع کردیئے جاتے ہیں حکومت کی جانب سے پی ٹی سی ایل نے اے ٹی ایم مشین اپنے آفس میں نصب کردی ہے جہاں شہری اپنی مرضی کیساتھ اپنا بل ادا کرتے ہیں اب یہی طریقہ کار محکمہ واپڈا اور سوئی گیس میں بھی شروع کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :