اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کے نئے ریکارڈقائم کردیئے:ممتازاختر کاہلوں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 13:23

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں رات 12 بجے تک میڈیا رپورٹ کے مطابق ن لیگ سے بہت آگے تھی رات گئے پی ٹی آئی کی نشستیں کم کرکے حکومتی امیدواروں کو جتوا کر دھاندلی کی بدترین مثال قائم کی گئی ہے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام حکمرانوں کے چہروں سے بھی نفرت کرنے لگے ہیں جس کی مثال پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر ترین قومی لیڈر ظفر علی شاہ کی بدترین ہار ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سٹی آرگنائزر و سینئر راہنما الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ جو مرضی ہوجائے پاکستان تحریک انصاف نے عوامی شعور کو بیدار کردیا ہے اور اب عوام تبدیلی چاہتے ہیں تبدیلی کی فضاء شہر اقتدار سے چل پڑی ہے اور انشاء اللہ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں 5 دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں عوام ٹیکسوں کی موجد حکومت کیخلاف تاریخی فیصلہ دینگے ۔