ناکارہ گاڑیوں کو نیلام کرنے کیلئے ڈی سی اوز کو ہدایت

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 13:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) حکومت نے صوبہ بھر میں ناکارہ گاڑیوں کو نیلام کرنے کیلئے ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے 36 اضلاع اور 102 تحصیلوں کے مختلف محکموں کی ہزاروں گاڑیاں ناکارہ کھڑی ہیں جن کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے حکومت نے ان گاڑیوں کو نیلام کرنے کیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کو نیلام کرنے کیلئے تمام محکموں سے گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی جائیں اور انکی نیلامی کو یقینی بناکر رقم خزانہ میں جمع کروائی جائے۔