امریکی صدر باراک اوباما پیرس میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرینگے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 13:30

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم دسمبر۔2015ء ) امریکی صدر باراک اوباما پیرس میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرینگے،دونوں رہنماوں کے درمیان یہ چھٹی ملاقات ہوگی ۔

(جاری ہے)

امریکی صدر باراک اوباما اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ماحولیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے فرانس کے دارالحکومت پہنچے اور دہشت گردی کے شکار ہونے والوں کی یاد گار پر پھول رکھے ۔دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ دہشت گردی سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرینگے۔گزشتہ سال مئی میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں رہنما اس سے پہلے 5 مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں۔