شاہد آفریدی کی خواہش پر بالخصوص ٹیم میں شامل کئے جانیوالے عمراکمل مکمل طور پر ناکام رہے

منگل 1 دسمبر 2015 13:30

شاہد آفریدی کی خواہش پر بالخصوص ٹیم میں شامل کئے جانیوالے عمراکمل مکمل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء)قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کی خواہش پرخصوصی طورپرٹیم میں شامل کئے جانیوالے عمراکمل انگلینڈکے خلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں مکمل طورپرناکام ثابت ہوئے ۔

(جاری ہے)

عمراکمل نے انگلینڈکے خلاف3میچوں کی3اننگزمیں8.66کی اوسط سے26رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ سکور 19 رنز ہے۔ انہوں نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سپراوورمیں تین گیندوں پر ایک سکوربناکرپاکستان کی شکست میں اہم کردارادکیا۔