بوم بوم شاہد آفریدی انگلینڈکیخلاف ٹی ٹونٹی میچوں میں ناکام ترین کپتان بن گئے

منگل 1 دسمبر 2015 13:32

بوم بوم شاہد آفریدی انگلینڈکیخلاف ٹی ٹونٹی میچوں میں ناکام ترین کپتان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء)قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی انگلینڈکے خلاف ٹی ٹونٹی میچوں میں ناکام ترین کپتان بن گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہدآفریدی انگلینڈکے خلاف جیت کامزانہ چکھ سکے ۔ انہوں نے2010ء سے2015ء تک انگلینڈکے خلاف 6 ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں ٹیم کی قیادت کی اورتمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ 35 سالہ آل راونڈر کا بطور کپتان کامیابی کاتناسب 0 فی صدہے جو انہیں ناکام ترین کپتان ثابت کرنے کے لیے کافی ہے ۔