میاں بیوی کے اختلافات نے بہن بھائیوں کو ایک دوسرے سے جدا کر دیا،،،کمرہ عدالت میں گیارہ سالہ بیٹی ماں باپ سے رو رو کر صلح کے لئے منتیں کرتی رہی،،عدالت نے میاں بیوی کومصالحت کے لئے موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 13:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے کیس کی سماعت کی۔سیالکوٹ کی رہائشی خاتون ناصرہ نے موقف اختیار کیا کہ اسکے شوہر نے لڑائی جھگڑے کے بعد اسے اپنے گھر سے نکال دیا اب وہ اسکے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ۔خاتون نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل عدالت نے اسکے دونوں بیٹے باپ سے لے کر اسکے حوالے کر دئیے ہیں مگر گیارہ سالہ علینہ نامی بیٹی کو ا س کے باپ کے حوالے کر رکھا ہے۔
خاتون نے عدالت سے استدعا کی کہ اسکی بیٹی اسکے خاوند سے بازیاب کرا کے اسکے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔کمرہ عدالت میں موجود گیارہ سالہ علینہ اپنے باپ عمر اور ماں ناصرہ کی رو رو کر صلح کے لئے منتیں کرتی رہی جس سے کمرہ عدالت کا ماحول افسردہ ہو گیا۔علینہ نے اپنے والدین سے منتیں کرتے ہوئے کہا کہ دونوں صلح کر لیں تاکہ ہمارا گھر اور مستقبل تباہ ہونے سے بچ جائے تاہم بچوں کی والدہ ناصرہ نے اپنی بیٹی اور عدالت کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.