عامر خان کے چاہنے والے بھی میدان میں کود پڑے

عامر خان کو تھپڑ مارنے والی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

منگل 1 دسمبر 2015 13:44

عامر خان کے چاہنے والے بھی میدان میں کود پڑے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) بھارتی طالب علموں نے اداکار عامر خان سے نفرت کا اظہار کرنے کیلئے ایک ویب سائٹ بنائی تھی جس کو استعمال کرنے والا صارف بالی ووڈ سٹار کو تھپڑ رسید کر سکتا تھا۔ بھارتی انتہاء پسندوں نے طالبعلموں کو اپنے رنگ میں ایسا رنگا تھا کہ انہوں نے بالی ووڈ سٹار عامر خان سے اظہار نفرت کیلئے ایک ویب سائٹ بنا ڈالی تھی۔

تاہم اب عامر خان کے چاہنے والے بھی میدان میں کود پڑے ہیں۔ انہوں نے عامر خان کیخلاف بنائی غئی ویب سائٹ ہی ہیک کر لی ہے جس میں صارف اداکار کو تھپڑ مار سکتے تھے۔ یہ نئی ویب سائٹ اس سے بالکل مختلف ہے جس میں صارف اب اپنے محبوب اداکار عامر خان سے اظہار محبت کیلئے انھیں بوسے دے سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر عامر خان کو دیئے گئے بوسوں کی تعداد لاکھوں تک جا پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ عامر خان کی جانب سے بھارت میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا جس پر حکومتی جماعت بی جے پی اور انتہاء پسند ہندو جماعت شیو سینا ان کیخلاف کھڑی ہو گئی تھیں۔ شیو سینا کے رہنماء نے چند روز قبل عامر خان کو تھپڑ مارنے پر ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ اسی تناظر میں طلبہ نے ویب سائٹ بنائی تا کہ عامر خان کیخلاف موجود غصے کا اظہار کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :