گلگت بلتستان کے سٹیٹس بارے فیصلے سے قبل دونوں اطراف کی کشمیر ی قیادت کو اعتماد لیا جائیگا،حا‘فط حفیط الرحمنٰ
منگل 1 دسمبر 2015 13:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سٹیٹسکے حوالے سے جو آئینی سفارشات تیار کی جارہی ہیں ان پر عملدرآمد سے قبل دونوں اطراف کی کشمیر ی قیادت کو اعتماد لیا جائیگا اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پیش نظر رکھا جائیگا، گلگت بلتستان کا کوئی ایسا حل نہیں نکالیں گیجسسے اقوام متحد ہ میں کشمیر کا مقدمہ کمزور ہو ، آئندہ انتخابات میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی جیت یقینی ہے اور راجہ فاروق حید ر آزاد کشمیر کے وزیراعظم ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل وزیر اعظم نواز شریف سے کہا تھا کہ خطے کی عوام کی تقدیر بدلنا چاہتا ہوں اگر مجھے مہدی شاہ کی طرح بے اختیار وزیراعلیٰ بنانا ہے تو مجھے نہ بنائیں،جس پر میرے قائد وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان خطے کی ترقی مجھے عزیز ہے دوسرے صوبوں کی طرح اس کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہوں ،آپ محنت سے کام کریں گے وفاقی حکومت آپ کا بھر پور ساتھ دے گی، میں ازخود ہر دو ماہ بعد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کروں گا ،نواز شریف ہر دو ماہ بعد گلگت آتے ہیں جو ان کی گلگت کی عوام اور خطے سے محبت کا عملی ثبوت ہے، گلگت خطے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، تعلیم اور انفراسٹرکچر اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،گلگت میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے این ٹی ایس سسٹم کے ذریعے آئندہ سال کے آخر تک 2000 سے زائد اساتذہ کو بھرتی کیا جائیگااورنوجوانوں کو تعلیمی سہولیات فراہمی کیلئے گلگت بلتستان یونیورسٹی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ انفرسٹرککچر کی بہتری سے خطے میں سیاحت کو فرغ ملے گا سیاحت کے شعبے میں بہتری کے لیے انفراسٹخچر کے شعبے میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت کی عوام کی تقدیر بدل جائے گی ،اس منصوبے کی تکمیل سے خطے میں خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا ، گلگت بلتستان میں روزگار کے موقعے پیدا ہوں گے اور گلگت کا ہر گھر خوشحال ہو گا ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.