لاہور ہائیکورٹ نے عامر سہیل کو نجم سیٹھی کیخلا ف بیانات دینے سے روکدیا

منگل 1 دسمبر 2015 14:02

لاہور ہائیکورٹ نے عامر سہیل کو نجم سیٹھی کیخلا ف بیانات دینے سے روکدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) عامر سہیل کو نجم سیٹھی کے خلا ف بیانات دینے سے روک دیا گیا۔ عامر سہیل کے خلاف دس کروڑ ہرجانے کے کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عامر سہیل کے بیانات سے نجم سیٹھی کی ساکھ خراب ہو رہی ہے۔ وکیل پی سی بی نے کہا عامر سہیل نجم سیٹھی کے خلاف الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔ عدالت عامر سہیل کو دس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔