ہائیکورٹ نے چیک باؤنس کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ، ملزم احاطہ عدالت سے فرار
منگل 1 دسمبر 2015 14:05
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیک باؤنس کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ، ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ملزم وحید کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم وحید کے خلاف فیصل آباد میں 12لاکھ روپے کا باؤنس چیک دینے کا مقدمہ درج ہے جبکہ ملزم تفتیش میں بھی قصور وار ہے ۔
ملزم سے برآمدگی کرنی ہے لہذا درخواست ضمانت خارج کی جائے ۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم بے قصور ہے اور صرف ذاتی رنجش کی بناء پر جھوتا مقدمہ درج کیا گیاہے ۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔ ضمانت خارج ہوتے ہی ملزم وحید نے احاطہ عدالت سے دوڑ لگا دی اور پولیس اہلکار اس کے پیچھے بھاگے تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.