نئی آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ ،آفریدی دوسرے بہترین آل راؤنڈر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 دسمبر 2015 14:15

نئی آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ ،آفریدی دوسرے بہترین آل راؤنڈر بن گئے

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم دسمبر- 2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے،قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفرید ی اور تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے باؤلرز کی رینکنگ میں ترقی کی منازل طے کی ہیں ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نئی رینکنگ کی آل راؤنڈر کیٹگری میں 35سالہ شاہدآفریدی نے محمد حفیظ اور شین واٹسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ محمد حفیظ دو درجے نیچے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں ۔

باؤلرز رینکنگ میں آفریدی 3درجے پھلانگ کر چھٹے نمبر آگئے ہیں جبکہ شعیب ملک 8درجے ترقی کرکے 60ویں اور انورعلی 35درجے پھلانگ کر 66ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔بیٹنگ میں ٹاپ 10رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور پاکستان کے احمد شہزادبدستور 16ویں اور عمر اکمل 18نمبر پر براجمان ہیں ۔رینکنگ میں سب سے لمبی چھلانگ انگلینڈ کے سیم بلنگز نے ماری ہے جنہوں نے ٹی ٹونٹی سیریز کے اختتام پر 151درجے ترقی سے 95ویں پوزیشن پر قبضہ جمایا ۔