چوہدری جاوید اقبال میرپور کے مسیحا ہیں‘صدر کرنسی ایسوسی ایشن میرپور

منگل 1 دسمبر 2015 14:21

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء)صدر کرنسی ایسوسی ایشن میرپور شوکت محمود جنجوعہ، چوہدری وقاص آیان نے کہا ہے کہ چوہدری جاوید اقبال میرپور کے مسیحا ہیں ۔ انہوں نے ڈویلپمنٹ کے کاموں کا آغاز کر کے شہریوں کے دل جیت لیے ہیں ۔کیونکہ الاٹی عرصے دراز سے تعمیراتی کام نہ ہو نے کی وجہ سے دربدر تھے مگر ان کی شنوائی نہیں ہو سکی۔

چوہدری جاوید نے مسائل کو آڑے نہیں آنے دیا نہ ہی فنڈز کی کمی کی وجہ سے اپنے ارادے متزلزل نہیں ہو نے دئیے۔

(جاری ہے)

بلکہ انہوں نے جس دلجمعی اور مخنت سے کام شروع کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ہم انہیں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائر یکٹر جنرل میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری جاوید اقبال کو مبارکباد دینے کے مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل میرپور نے جس پرتپاک طریقے سے آپ کا استقبال کیا تھا آپ نے بھی اس کا حق ادا کر نا شروع کر دیا ہے ہم آپ کے جذبے کو سراہتے ہیں اور تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔ڈائر یکٹر جنرل نے نیک خواہشات پر صدر کر نسی ایسویشن اور وفد کا شکریہ ادا کیا ہے۔