تیسرا آفتاب قریشی ویٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ ،پول میچ میں ترک پلاسٹ نے وائٹل سٹارز کو ہرا دیا

منگل 1 دسمبر 2015 14:21

تیسرا آفتاب قریشی ویٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ ،پول میچ میں ترک پلاسٹ نے وائٹل ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) تیسرے آفتاب قرشی ویٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ کے پول میچ میں ترک پلاسٹ نے وائٹل سٹارز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹاون وائٹس میں کھیلے گئے میچ میں وائٹل سٹارز نے پہلے کھیل کر 29.2اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بنائے عمران کاظمی نے 55، محمد زاہد نے 25، ظہیر اقبال نے 22اور ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا نے 20رنز بنائے جاوید حفیظ ، امین بوٹا اور امین خان نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ترک پلاسٹ نے ہدف 27اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا عزیزالرحمن نے 51، شاہد منصور نے 43اور دستگیر بٹ نے 37رنز کی نمایاں اننگ کھیلی راشد علی، شبیر خان، رضا جعفری اور عدنان احمد نے 1,1وکٹ حاصل کی عزیر الرحمن کو شاندار کارکردگی کی بناء پر مین آ‘ف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :