مسلمان ہونے کی سزا ، غیر ملکی مسافر نے مسلمان ڈرائیور پر گولی چلا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 14:26

مسلمان ہونے کی سزا ، غیر ملکی مسافر نے مسلمان ڈرائیور پر گولی چلا دی

پٹس برگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء): پٹس برگ میں ایک غیر ملکی مسافر نے مسلمان ہونے پر ایک ٹیکسی ڈرائیور پر فائرنگ کر دی . تفصیلات کے مطابق مراکش سے ہجرت کر کے آنے والے 38 سالہ ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی کہانی اپنی ہی زبانی سُناتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی نے گاڑی میں سوار ہوتے ہی سوال کیا کہ آپ پاکستانی معلوم ہوتے ہیں کیا آپ پاکستانی ہیں.

(جاری ہے)

38 سالہ ڈرائیور نے بتایا کہ منزل پر پہنچنے کے بعد مسافر نے مجھے رکنے کے لیے کہا تاکہ وہ اپنا بٹوہ ڈھونڈ سکے لیکن وہ اپنے ہاتھ رائفل پکڑے واپس لوٹا جس پر مجھے بے حد تشویش ہوئی. ڈرائیور نے بتایا کہ میں نے بے اختیار ٹیکسی بھگانے کا فیصلہ کیا کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ خطرہ سامنے ہے اور مجھے مارنے کی کوشش کی جائے گی لیکن مسافر نے ایک گولی فائر کی جو ٹیکسی کے عقبی حصے سے گزر کر ڈرائیور کی کمر کی اوپر والے حصے میں جا لگی.

تاہم ڈرائیور کی حالت اب قدرے بہتر ہے. دوسری جانب امریکی اسلامی تعلقات پر مبنی کونسل نے محکمہ عدم کو اس کیس کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی تحقیقات پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں پر ہونے والے نفرت پر مبنی حملوں کی بتدریج بڑھتی ہوئی تعداد کے زمرے میں کی جائیں.