بجلی چوری اورلائن لاسز میں اضافہ ہو گیا ، لیسکو کی 4 ماہ میں ایک ارب یونٹس بجلی غائب ہو گئی

منگل 1 دسمبر 2015 14:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں بجلی چوری اورلائن لاسز میں اضافہ ہو گیا ، لیسکو کی 4 ماہ میں ایک ارب یونٹس بجلی غائب ہو گئی،لیسکو نے صارفین پر اوربلنگ کی صورت میں بوجھ ڈالنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں لیسکو نے 7 ارب 75 کروڑ یونٹس بجلی حاصل کی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو 6 ارب 74 کروڑ یونٹس کی بلنگ کر سکا جبکہ ایک ارب ایک کروڑ یونٹس چوری اور لائن لاسز کی نذر ہو گئے۔

بجلی چوری اورلائن لاسزکی شرح 16 فیصد سے ساڑھے 9 فیصد تک رہی ، جولائی میں 32 کروڑ 80 لاکھ اوراگست میں 31 کروڑ 50 لاکھ یونٹس کی بلنگ نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق ستمبر میں 21 کروڑ 10 لاکھ اور اکتوبرمیں 16 کروڑ یونٹس غائب ہو گئے۔بجلی چوری ہونے کی وجہ سے لیسکوکمپنی نے عام صارفین کو اوربلنگ کی صرت میں بوجھ ڈالنا شروع کردیا جس کی وجہ صارفین ذہنی تناوء کا شکار اور اعلی احکام تماشی بنے بیٹھیں ہیں

متعلقہ عنوان :