انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی بیٹسمین مکمل طور پر ناکام

منگل 1 دسمبر 2015 14:36

انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی بیٹسمین مکمل طور پر ناکام

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی بیٹسمین مکمل طور پر ناکام رہے۔ نہ ٹاپ آرڈر چل سکا نہ مڈل آرڈر نے کمال دکھایا تینوں میچزمیں بیٹسمینوں کی خراب فارمنس پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی۔اوپنر رفعت اللہ مہمند تین میچز میں صرف 39رنز بناسکے۔

(جاری ہے)

پروفیسر کے فارمولے بھی فیل ہوگئے تین میچز میں صرف33رنز بنائے۔احمد شہزاد کو دو میچز میں موقع ملا۔ مگر وہ دو میچز میں صرف 32 رنز ہی اگل سکا۔عمر اکمل نے تین میچز میں 26 رنز بنائے۔محمد رضوان نے دو میچز میں30 اور سرفراز احمد نے دو میچز میں20 رنز بنائے۔انگلینڈ کے جیمز ونس تین میچز میں 125رنز بناکر مین آف دی سیریز قرار پائے۔شعیب ملک دو میچز میں 101 رنز بناکر پاکستان کے کامیاب بیٹسمین رہے۔